اوکاڑہ  میں ریٹائرڈ  پولیس محرر کے بیٹے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، چھ قاتل گرفتار

Feb 21, 2026 | 23:24:PM
 اوکاڑہ  میں ریٹائرڈ  پولیس محرر کے بیٹے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، چھ قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اوکاڑہ  میں ریٹائرڈ  پولیس محرر کے نوجوان بیٹے کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کے دوست سمیت 5 ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔

 تھانہ صدر اوکاڑہ کے ریٹائرڈ محرر کے بیٹے کے قتل کیس میں آج اہم پیش رفت  ہوئی ہے، پولیس نے مقتول کے قریبی دوست کو اور اس کے 4 ساتھیوں کو  گرفتار کرلیا ہے۔

قتل کے مقدمے  کی تفتیش کرتے کرتے پولیس نے  مقتول کے قریبی دوست پر ہاتھ ڈال دیا اور اس کے چار ساتھیوں کو بھی پکڑ کر تحویل میں لے لیا۔ 

 6 روز  پہلے مقتول فرحان بیگ کی رسیوں سے بندھی لاش نہر لوہر باری دوآب سے برآمد  تھی۔ اس لاش پر تشدد کے نشان نمایاں تھے۔ پتہ چلا کہ یہ پولیس کے ایک ریٹائرڈ محرر  کے بیٹے فرحان بیگ   کی لاش ہے جو گھر سے غائب تھا۔

پولیس کی  خصوصی تحقیقاتی  ٹیم نے تفتیش کی تو  کچھ شواہد نے مقتول کے ایک قریبی دوست کی طرف اشارہ کیا، پولیس نے خاموشی سے مزید تحقیقات کی اور آج اس شخس کو  حراست میں لیا  جو مقتول کا قریبی دوست تھا اور جو بظاہر ورثاء کے ساتھ  مقتول کی تلاش میں مصروف تھ۔ اس شخص کا نام معظم ہے۔  تحقیقات سے جڑے پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس شخص پر ابتدا مین ہی شبہ ہو گیا تھا لیکن پولیس نے اچھی طرح حقائق کو کھوجنے میں مزید کئی دن صرف کئے۔ اس دوران ملزم پر نظر بھی رہی اور اسے اندازہ بھی نہین ہونے دیا گیا کہ اس کی گرفتاری نزدیک ہے۔

پولیس ٹیم نے اس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کے بعد  اسے حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے  اپنے ساتھیوں کی مدد سے دوست کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے رنجش کی بنا پر مرزا فرحان بیگ کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو رسیوں سے باندھ کر نہر میں بہا دیا۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ان  سب سے اب مزید   تفتیش کی جا رہی ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا
ٹیگز: