فاطمہ جناح میڈیکل کالج ہاسٹل سانحہ ، سینئر پروفیسرز کمیٹی کی رپورٹ یونیورسٹی کو پیش

Feb 21, 2026 | 21:27:PM
فاطمہ جناح میڈیکل کالج ہاسٹل سانحہ ، سینئر پروفیسرز کمیٹی کی رپورٹ یونیورسٹی کو پیش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری )فاطمہ جناح میڈیکل کالج ہاسٹل سانحہ سے متعلق سینئر پروفیسرز کمیٹی کی رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کو پیش کر دی گئی ، واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے آزاد ایکسٹرنل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تحقیقاتی رپورٹ اہلِ خانہ، حکومت اور متعلقہ فریقین کے سامنے پیش کی جائے گی، یونیورسٹی نے حکومتی اداروں سے مکمل تعاون، لواحقین کے اطمینان تک اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر دیا ۔

سانحہ پورے ادارے اور شعبۂ طب کیلئے گہرے صدمے کا باعث قراردیا گیا ہے ، فیکلٹی اور عملے نے مرحومہ طالبہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا،  ایکسٹرنل تحقیقاتی کمیٹی میں شعبۂ طب، صحافت، عدلیہ اور والدین کے نمائندگان شامل کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کی تنظیموں اور مقامی نمائندگان سے انتظامیہ کے مسلسل رابطے ہیں، ینگ ڈاکٹرز اور اسلامی جمعیت طلبہ کے وفود کی بھی انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، انتظامیہ کو غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی گئی۔

مرحومہ کے نام پر عمارت یا خصوصی میڈل جاری کرنے کی تجویز پیش کی گئی، وائس چانسلر کی تجویز کو سینڈیکیٹ میں پیش کرنے اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید