پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ پنجاب سلطان طارق باجوہ کی گاڑی حادثے کا شکار
کیپشن: حادثے کا شکار گاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب)پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ پنجاب سلطان طارق باجوہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثہ ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب کینال روڈ پر پیش آیا،اطلاعات کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی اور درخت سے ٹکرا گئی۔
سلطان باجوہ ڈرائیور کے ساتھ سفر کر رہے تھے،حادثے کے نتیجے میں سلطان طارق باجوہ زخمی ہوئے،حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی،سلطان طارق باجوہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپر ایٹ مرحلہ؛پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا فیصلہ ہو گیا