بلوچستان:سرکاری پورٹل پر مہنگائی کی شکایات پر 70 سے زائد دکاندار گرفتار

Feb 21, 2026 | 17:19:PM
بلوچستان:سرکاری پورٹل پر مہنگائی کی شکایات پر 70 سے زائد دکاندار گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)وزیراعلیٰ بلوچستان پورٹل پر شہریوں کی جانب سے مہنگائی کی شکایات پر فوری نوٹس، 70 سے زائد دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق شہر بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 70 سے زائد گراں فروش گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے جرمانوں و فوری کارروائیوں کا آغاز کیا گیا، رمضان المبارک میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گراں فروشی سے متعلق شہری شکایات پر بروقت اور مؤثر انتظامی ردعمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ