پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات 9 مارچ سے شروع

Feb 21, 2026 | 12:11:PM
پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات 9 مارچ سے شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق 9 مارچ کو پہلا پرچہ ریاضی کا لیا جائے گا، 10 مارچ کو اردو، 11 مارچ کو انگلش جبکہ 12 مارچ کو سائنس کا پرچہ لیا جائے گا، پیکٹاء صرف 4 مضامین کا امتحان لے گا، باقی پیپرز سکول لے گا۔

تمام طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچے، امتحانی مراکز میں موبائل فون، سمارٹ واچ اور الیکٹرانک ڈیوائسز لانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے، امیدواروں کیلئے ب فارم اور رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی ہوگا جبکہ طلبا بلیو یا بلیک بال پوائنٹ اور کلپ بورڈ ساتھ لائے گے۔

ریاضی کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کیلئے جیومیٹری باکس لانے کی اجازت ہوگی، امتحان کا وقت صبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ رمضان پیکج 13 ہزار کے اہل ہیں یا نہیں؟ جانیے

امتحان کے دوران اضافی شیٹس نہیں دی جائیں گی، فراہم کردہ جوابی کاپی ہی استعمال ہوگی، امتحان ختم ہونے سے پہلے کسی امیدوار کو امتحانی ہال چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔