وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
( روزینہ علی)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔
ہری پور، خانپور اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،اچانک لرزتی زمین نے لوگوں کو گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا،کچھ لوگوں نے خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے چھلانگیں لگا دیں۔
حکام کے مطابق تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ: زیر تعمیر گرلز اسکول کے کلاس رومز کا شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحق