امتحان ہال میں ہنگامہ! نقل سے روکنے پر طالب علم کا پروفیسر پر حملہ

Feb 21, 2026 | 08:58:AM
امتحان ہال میں ہنگامہ! نقل سے روکنے پر طالب علم کا پروفیسر پر حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) امتحان میں نقل سے روکنے پر آگ بگولہ طالب علم نے کلاس میں پروفیسر پر حملہ کر دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کلبرگی میں واقع ڈاکٹر ملکارڈی ہومیوپیتھک کالج میں طالب علموں سے امتحان لیا جا رہا تھا، یہ واقعہ Homoeopathic Materia Medica کے پرچے کے دوران پیش آیا جس کی تمام تر کارروائی ہال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوئی۔


فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر شیوراج کمار نے ایک طالب علم کو موبائل فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس سے بازپرس کی۔ جب پروفیسر نے امتحانی کاپی چھین کر طالب علم کو کمرے سے باہر جانے کا حکم دیا تو صورتحال اچانک قابو سے باہر ہوگئی۔

 طیش میں آکر طالب علم پرتشدد ہوگیا اور اس نے پروفیسر پر حملہ کر دیا، اگرچہ دوسرے طلبہ نے فوری طور پر مداخلت کر کے اسے پیچھے ہٹانے اور روکنے کی کوشش کی مگر تصادم وہیں ختم نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم ایک لمحے کیلیے ہال کے دروازے کی طرف گیا اور چند سیکنڈ بعد ہی واپس مڑ کر دوبارہ پروفیسر پر حملہ کر دیا۔

تشدد کے اس واقعے کے بعد کالج انتظامیہ نے طالب علم کے والدین کو مطلع کیا اور اسے مستقبل کے تمام امتحانات میں بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ سنا دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر شیوراج کمار نے تاحال پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔