بھارت کیخلاف  میچ کا کوئی دباؤ نہیں:حارث رؤف

Feb 21, 2025 | 14:29:PM
بھارت کیخلاف  میچ کا کوئی دباؤ نہیں:حارث رؤف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں، سب پلیئرز ریلیکس ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی کم ترین سٹرائیک ریٹ میں شامل
 حارث رؤف نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 اوورز مکمل کئے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے جہاں پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہوگا۔ پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف جیتا تھا۔