"جیمزبانڈ" کا مکمل تخلیقی کنٹرول ایمازون نے حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایمازون نے جیمز بانڈ فرنچائز کا مکمل تخلیقی کنٹرول حاصل کر لیا۔
ایمازون نے باضابطہ طور پر جیمز بانڈ فلم فرنچائز پر بروکولی خاندان سے مکمل تخلیقی کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کردیا ہے جو اس سیریز کے محافظ ہیں,یہ معاہدہ مشہور فلم پروڈیوسرالبرٹ ’کیوبی بروکولی کے برطانوی نژاد امریکی وارث باربرا بروکولی اور مائیکل جی ولسن کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔

ن کے نمائندے نے اس جانب اشارہ کیاہے کہ انتظام کی مخصوص مالی شرائط خفیہ ہیں،تاہم ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے جیمز بانڈ کی انٹلیکچوئل پراپرٹی کا انتظام کرنے کےلیے ولسن اور بروکولی کے ساتھ ایک نئے مشترکہ منصوبے کی تشکیل کی تصدیق کی ہے جس میں ایمازون مکمل تخلیقی نگرانی سنبھال رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کریتی سینن کی کبیرباہیا سے جلد شادی،افواہیں دم توڑ گئیں
پرائم ویڈیو اور ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے سربراہ مائیک ہاپکنز نے اس حوالے سے کہاہے کہ 60 سال قبل جیمز بانڈ کے تھیٹر میں متعارف ہونے کے بعد سے وہ فلمی تفریح کے دائرے میں سب سے مشہور کرداروں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے،ہمیں اس قیمتی ورثے کو آگے بڑھانے پر فخر ہے اورہم عالمی سطح پر سامعین کےلیے افسانوی 007 کے اگلے باب کو شروع کرنے کےلیے بےچین ہیں۔