پرویز خٹک سے کئی ماہ پہلے اختیارات چھین لئے گئے تھے، اختیار ولی

Feb 21, 2021 | 19:15:PM
پرویز خٹک سے کئی ماہ پہلے اختیارات چھین لئے گئے تھے، اختیار ولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان ن لیگ کے پی کے کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک سے کئی ماہ پہلے اختیارات چھین لئے گئے تھے اور وزارت سے فارغ کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی اور ترجمان ن لیگ اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی ہار کیلئے کوئی خوبصورت جواز ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختیار ولی پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے کبھی ملاقات نہیں کی، لیاقت خٹک سے کبھی فون پر بات تک نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی سے دلبرداشتہ لوگوں نے دل کھول کر ووٹ دیا۔ تحریک انصاف اور عمران دونوں فارغ ہو چکے ہیں شکست تسلیم کر لیں۔