الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فاتح امیدوار کا اعلان کرے، فردوس عاشق

Feb 21, 2021 | 17:24:PM
الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فاتح امیدوار کا اعلان کرے، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فورا فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری این اے 75 ڈسکہ میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لےکر ایک بارپھر میدان میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانے والی ن لیگ کے ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لے کر بھاگتے ہوئے پورا ملک دیکھ چکا ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا،پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد جو مسلح ن لیگ کی غنڈہ گردی کے آگے ثابت قدم رہے اور منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کیلئے چلتا کیا۔