وہیل چیئر استعمال کرنیوالی خلا باز زمین پر واپس

Dec 21, 2025 | 16:02:PM
وہیل چیئر استعمال کرنیوالی خلا باز زمین پر واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی سے تعلق رکھنے والی مائیکائلا بینتھاؤس نے 20 دسمبر 2025 کو ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

وہ دنیا کی پہلی ایسی خلا باز بن گئی ہیں جنہوں نے وہیل چیئر پر ہونے کے باوجود خلا کا سفر کیا۔

امریکی جریدے دی گارجین کے مطابق جرمنی کی 33 سالہ انجینئر مائیکائلا بینتھاؤس نے ہفتے کے روز ارب پتی جیف بیزوس کی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے راکٹ ’نیو شیفرڈ‘ کے ذریعے خلا کا سفر کیا۔

وہ پانچ دیگر مسافروں کے ہمراہ امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی علاقے سے روانہ ہوئیں اور زمین کی سطح سے 105 کلومیٹر بلندی پر جا پہنچیں۔

مزید پڑھیں:امریکی عدالت نے ایلون مسک کا مہنگا ترین تنخواہ پیکج بحال کر دیا

 جہاں انہوں نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خلا کی حد (کارمین لائن) کو عبور کیا۔ یہ پوری پرواز تقریباً 10 منٹ جاری رہی۔
33 سالہ مائیکائلا ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں جو یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) میں کام کرتی ہیں۔

 2018 میں ایک حادثے کے نتیجے میں وہ معذور ہوگئی تھیں، لیکن انہوں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔

پرواز کے دوران انہوں نے وہیل چیئر زمین پر ہی رہنے دی اور خلا میں قیام کے دوران انہوں نے تقریباً 3 منٹ تک کششِ ثقل کے بغیر ’بے وزنی‘ کا تجربہ کیا، جہاں وہ کیپسول میں تیرتی رہیں۔