جنوبی افریقہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 10 ہلاک، 10 زخمی

Dec 21, 2025 | 10:30:AM
جنوبی افریقہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 10 ہلاک، 10 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جوہانسبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع بیکرزڈال ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مختلف مقامات پر فائرنگ کی اور بعض افراد کو سڑکوں پر بے ترتیب طور پر نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سنو لیپرڈز کی ویڈیو، تاریخی لمحہ قرار

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔