سپین: مردہ خاتون کو جہاز میں سوار کروا دیا گیا

Dec 21, 2025 | 10:22:AM
سپین: مردہ خاتون کو جہاز میں سوار کروا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی خاندان نے مبینہ طور پر مردہ دادی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر پرواز میں سوار کرا دیا۔

سپین سے برطانیہ جانے والی ایک ایزی جیٹ کی پرواز اُس وقت شدید ہنگامے اور طویل تاخیر کا شکار ہوگئی جب ایک 89 سالہ خاتون کی موت کا واقعہ سامنے آیا۔

 مسافروں کے مطابق ایک برطانوی خاندان نے اپنی بزرگ رشتے دار کو وہیل چیئر پر بٹھا کر جہاز میں سوار کیا اور عملے کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں اور سو رہی ہیں، تاہم بعد میں خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

یہ واقعہ سپین کے شہر مالاگا سے لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ جانے والی پرواز میں پیش آیا۔

 مسافروں کے مطابق جہاز ٹیک آف کے لیے رن وے کی جانب بڑھ چکا تھا کہ کیبن کریو کو خاتون کی حالت پر تشویش ہوئی۔

مزید پڑھیں:میکسیکو میں تنخواہ نہ ملنے پر پائلٹ کا طیارہ اُڑانے سے انکار، خود کو کاک پٹ میں بند کرلیا

طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل لے جایا گیا، جہاں طبی عملے نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا، اس واقعے کے باعث پرواز تقریباً 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

متعدد مسافروں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ خاتون کی موت جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہی ہو چکی تھی، تاہم ایزی جیٹ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

 ایئر لائن کے مطابق خاتون کے پاس میڈیکل فِٹ ٹو فلائی سرٹیفکیٹ موجود تھا اور وہ بورڈنگ کے وقت زندہ تھیں۔

مسافر کے مطابق خاندان کے افراد بار بار عملے کو یقین دلاتے رہے کہ خاتون بالکل ٹھیک ہیں، حالانکہ ان کے بقول حقیقت اس کے برعکس تھی۔