میکسیکو میں تنخواہ نہ ملنے پر پائلٹ کا طیارہ اُڑانے سے انکار، خود کو کاک پٹ میں بند کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )میکسیکو سٹی ائیر پورٹ پر ایک پائلٹ نے تنخواہ نہ ملنے پر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا اور خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی ائیرپورٹ پر پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے اُس وقت انکار کیا جب مسافر طیارے میں موجود تھے اور جہاز اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا۔
پائلٹ نے مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ یہ جہاز تب تک نہیں اڑے گا جب تک ہمیں ہماری تنخواہ نہیں ملتی!۔
یہ بھی پڑھیں:بارشیں ، برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
پائلٹ نے بتایا کہ وہ 5 ماہ سے تنخواہ اور سفری الاؤنس کا انتظار کر رہا ہے اور وہ 3 بچوں کا باپ ہے، لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔
ائیرپورٹ حکام نے بعد ازاں پائلٹ کو پکڑ لیا گیا جبکہ مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔