سال کی آج طویل ترین رات

Dec 21, 2024 | 18:31:PM
سال کی آج طویل ترین رات
کیپشن: رات کا منظر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوتی ہے جبکہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

زمین کے شمالی نصف کرہ کے علاقے میں آج طویل ترین رات ہوگی۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق21 دسمبر کو عام طور پر سرمائی سالسٹیس کہا جاتا ہے، پاکستان بھی شمالی نصف کرہ میں آتا ہے، اس لئے آج پاکستان میں سال کی طویل ترین رات ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جبکہ رات 14 گھنٹے کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری