ایشین چیمپینز ٹرافی سیمی فائنلز۔۔دونوں روایتی حریف  ہار گئے۔۔جاپان اور کوریا فائنل کھیلیں گے

Dec 21, 2021 | 20:10:PM
ایشین چیمپینز] ٹرافی] سیمی فائنلز
کیپشن: ایشین چیمپینز ٹرافی سیمی فائنلز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)پہلے سیمی فائنل کے سنسنی خیز میچ میں کوریا نے پاکستان کو 5-6 گول سے شکست دے دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے انڈیا کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل  میں سنسنی خیز میچ میں کوریا نے پاکستان کو 5-6 گول سے شکست دی،کوریا کے ڈریگ فلکر چینگ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول سکور کئے۔کورین ڈریگ فلکر چینگ مین آف دی میچ قرار پائے ،پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر مبشر علی نے 2 گول ،عمر بھٹہ،افرازاور جنید منظور نے ایک،ایک گول سکور کیا،پاکستان کل ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔انڈیا، جنوبی افریقا سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ

دوسری جا نب جاپان نے انڈیا کو 3-5 گول سے شکست دیکر   فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میں جاپان اور کوریا مدمقابل ہونگے۔پاکستان اور انڈیا تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈیا میچ ڈھائی بجے پاکستان ٹائم کے مطابق کھیلا جائیگا،جاپان اور کوریا کا فائنل شام پانچ بجے  کھیلا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:شادا ب خا ن سے با بر اعظم کا رشتہ کس نے طلب کیا