لاہورمیں شہری بجلی کے ہائی وولٹیج پول پر چڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) لاہو میں گھریلو حالات سے تنگ رکشہ ڈرائیور فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا۔
رکشہ ڈرائیور کی اہلیہ کے مطابق دو دن سے رکشہ خراب تھا۔ جسے ٹھیک کروانے کیلئے پیسے بھی نہ تھے ۔ گھر میں جھگڑا ہوا جس سےدل برداشتہ ہوکراس کا شوہر کھمبے پر چڑھ گیا۔۔چالان سے متعلق سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے محمد نواز کے رکشہ کا چالان نہیں کیا گیا۔ شہری حالات سے تنگ تھا۔ جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق شہری کے ہائی وولٹیج پر چڑھنے کے باعث علاقے کی بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی،30 افراد زخمی