صدر مملکت کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات،فولادی بھائی چارے کے عزم کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری نےایوانِ صدر میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے چین کے ساتھ "فولادی بھائی چارے" کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں،انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک-چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ ہے۔
صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی۔
اس دوران صدر مملکت نے بیجنگ اور گانسو کے سیلاب پر چین سے اظہار تعزیت کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے، 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان منائی جائے گی
یہ بھی پڑھیں : چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ایوان صدر پہنچنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پرتپاک استقبال کیا