بےہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کافیصلہ

Aug 21, 2025 | 16:13:PM
بےہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)لاہور میں بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کےلئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔
سیف سٹی حکام نے شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور ٹریفک جام پرفوری رسپانس کےلئے ڈرون استعمال کرنے کافیصلہ کرلیاجس کے تحت شہر کی معروف اور مصروف شاہراہوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کئے جائیں گے،ابتدائی طور پر ماہ ستمبر سے10ڈرون کیمروں سے ٹریفک جام رہنے کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیفالٹرز سے بجلی بلوں کی ریکوریاں،دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
سیف سٹیز حکام کے مطابق ستمبر کے آخر میں ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا آغاز ہو جائے گا،ڈرون ٹیکنالوجی وارڈنز کے ایل ٹی ہینڈ سیٹس سےمنسلک ہوگی،ڈرونز کی نشاندہی پر وارڈنز بروقت موقع پر پہنچ کر ٹریفک روانی یقینی بنائیں گے،ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کے ذریعے ٹریفک مسائل کم ہوں گے،ڈرون کیمروں کی تعداد بڑھا کر شہر بھر کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔