زیرو رزلٹ برداشت نہیں کیا جائیگا:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

نہم  میں خراب نتائج دینےوالےسکول واساتذہ کی فہرستیں تیارکرنےکاحکم ,احتساب اپنے ضلع اور تحصیل کے سکولوں سے کروں گا:وزیر تعلیم

Aug 21, 2025 | 13:48:PM
 زیرو رزلٹ برداشت نہیں کیا جائیگا:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نہم  میں خراب نتائج دینےوالےسکول واساتذہ کی فہرستیں تیارکرنےکاحکم دیدیا گیا،سکول ایجوکیشن کی ٹیم پہلی بار خراب نتائج دینے والوں کی فہرستیں تیار کرے گی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق  خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا،اربوں خرچ کرنے کے باوجود زیرو رزلٹ برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیر تعلیم  نے خبردار کیا ہے کہ احتساب اپنے ضلع اور تحصیل کے سکولوں سے کروں گا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کی بھی فہرست تیار کی جارہی ہے،اچھے نتائج پر اساتذہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔