پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر امیدواروں کی عبوری فہرست جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب میں سینیٹ کی خالی ہونیوالی نشست پر امیداروں کی عبوری فہرست جاری کردی گئی۔
ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے امیداروں کی فہرست جاری کی،رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر 3 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ، پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز اور آزاد امیدوار احمد شہر یار کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت منظور
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیداواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔