سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید  تنزلی کا شکار

Aug 21, 2025 | 10:23:AM
 سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید  تنزلی کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں استحکام دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 629پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 220 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 51 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہو گئی ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 281.95 روپے سے کم ہوکر 281.85 روپے پر آگیا۔