7 نوزائیدہ بچوں کی قاتل نرس کو عمر قید کی سزا

Aug 21, 2023 | 23:20:PM
 7 نوزائیدہ بچوں کی قاتل نرس کو عمر قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لندن میں 7 نوزائیدہ بچوں کی قاتل نرس کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نرس لوسی لٹنی نے 6 بچوں کو مارنے کی کوشش بھی کی تھی،مانچسٹر کراؤن کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نرس کو تمام زندگی جیل میں گزارنا ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نرس نے سزا سننے کےلیے عدالت میں حاضر ہونے سے انکار کردیا تھا۔

دوسری طرف وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ مجرموں کو سزا سننے کےلیے عدالت میں حاضری سے متعلق قانون سازی کریں گے۔