حریم شاہ کا شہباز شریف پر الزام جھوٹا ، ویڈیو 6 سال پرانی نکلی

فیکٹ چیک

Aug 21, 2023 | 13:37:PM
حریم شاہ ،شہباز شریف ،الزام ،جھوٹا ، ویڈیو ،6 سال ،پرانی نکلی ،24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں اہم اداروں تک رسائی حاصل کرنے والی ٹک  ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف پر الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹا نکلا، ویڈیو بنانے والے  صحافی نے بھی حریم شاہ کے الزام کی تردید کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  حریم شاہ کی جانب سے شہباز شریف پر الزام لگایا گیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی جاری کی گئی کہ شہباز شریف نے  لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ" سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی ، پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے۔

24 نیوز نے جب  فیکٹ چیک کیا تو حریم شاہ کی جانب سے لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، یہاں تک کہ ویڈیو بھی پرانی نکلی جسے حریم شاہ نے غلط مطلب کیلئے استعمال کیا، دراصل یہ ویڈیو 6 سال پرانی ہے اور ویڈیو میں شہباز شریف کیساتھ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے دیرینہ ساتھی اور ہر دلعزیز دوست چودھری نثار علی خان کی بیٹی  نتاشہ  نثار علی خان ہیں ۔

دوسری جانب جس صحافی نے  یہ ویڈیو بنائی تھی اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر  آکر حریم شاہ کو جھوٹا ثابت کرتے ہوئے تمام تفصیلات  شیئر کر دیں اور کہا کہ یہ ویڈیو میں نے آج سے تقریبا پانچ سال پہلے بنائی تھی، یہ ویڈیو چرچل ہوٹل کی لابی کی ہے،ہوٹل میں شہباز شریف کے ساتھ افضال بھٹی بھی موجود تھے، اس دن نواز شریف اپنی مرحومہ زوجہ کی عیادت کے بعد پاکستان واپس جا رہے تھے۔