سابق امریکی صدر  ٹرمپ کا ر یپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینےکا اعلان

Aug 21, 2023 | 11:29:AM
سابق امریکی صدر  ٹرمپ کا ر یپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینےکا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے  ریپبلکن کے  پہلے  پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینےکا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنی عوامی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے  رواں ہفتے  امریکی ریاست وسکانسن کے شہر میلواکی میں  ہونے والے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان  کیا،گزشتہ روز ہونے والے سی بی سی پول میں ٹرمپ کو 62  جبکہ ان کے قریبی حریف اور  فلوریڈا کے  گورنر  ڈی سینٹسٹ کو 16 اور  دیگر امیدواران کو 10 فیصد حمایت حاصل رہی تھی۔

 اس کے بعد سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں  لکھا کہ’’عوام پہلے ہی مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں اور میں کتنی کامیاب صدارت کرچکا ہوں، اس لئے مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارے کے انجن میں  آگ بھڑک اٹھی