طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ڈائریکٹر اقراء یونیورسٹی گرفتار

Aug 21, 2023 | 10:40:AM
طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ڈائریکٹر اقراء یونیورسٹی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طیب)اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر رضوان باری کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث پایا گیا ،محمد رضوان باری پر الزام ہے کہ اس نے متاثرہ کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس بنائےسوشل میڈیا پر کردار کشی کی،ملزم نے خود کو متاثرہ ظاہر کرتے ہوئے بیشتر لوگوں کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بھیجا۔ 

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا،ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تعلیمی ادارے  کھل گئے، نئے اوقات جاری