موسم گرماکی تعطیلات ختم ،صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

Aug 21, 2023 | 10:09:AM
موسم گرماکی تعطیلات ختم ،صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  گرمیوں کی چھٹیاں ختم اسکولز دوبارہ کھل گئے ،لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے.

سکولوں میں 6جون سے20اگست تک موسم گرماکی تعطیلات تھیں,سکولوں میں صفائی ستھرائی کےانتظامات مکمل،تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں کے نئے اوقات جاری کر دیئے گئے ,طالبات کےسکول صبح سوا7بجےکھلیں گے،پونے1بجےچھٹی ہوگی ,طلباکےسکول ساڑھے7بجےکھلیں گےچھٹی 1بجےہوگی ۔

ڈبل شفٹ گرلز سکول صبح 6:45 اور بوائز سکولز7بجے کھلیں گے,دوسری شفٹ میں گرلز سکول دن ساڑھے 12 اور بوائز سکول اڑھائی بجے کھلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی گرفتاری

دوسری جانب چھٹیوں ختم ہونے کے بعد اسلام آباد کے نجی و سرکاری سکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا،سکول کھلنے پر بچے دوبارہ کلاسز کے آغاز پر خوش ہو گئے۔

بچوں کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے دوران ہم  نے  خوب انجوائے کیا ، چھٹیاں میں والدین کے ساتھ گھومنے پھرنے بھی گئے ۔

سکولز کھلنے پر اساتذہ نے بھی بچوں کا استقبال کیا۔