اشرف غنی  کے  بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

Aug 21, 2021 | 14:15:PM
اشرف غنی  کے  بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی حکومت آتے ہی ملک چھوڑ کر  فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی  کے سگے  بھائی حشمت غنی  نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حشمت غنی  نے طالبان رہنما خلیل الرحمان اور مفتی محمود ذاکر کی موجودگی میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ۔

خیال رہے کہ اشرف غنی اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ اشرف غنی کابل سے فرار ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں رہ رہے ہیں۔اس سے قبل وہ پڑوسی ملک تاجکستان گئے تھے لیکن ان کے طیارے کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں5سے7 لاکھ افغان مہاجرین کی پاکستان آمد متوقع،  انتظامات مکمل