5سے7 لاکھ افغان مہاجرین کی پاکستان آمد متوقع،  انتظامات مکمل

Aug 21, 2021 | 11:46:AM
5سے7 لاکھ افغان مہاجرین کی پاکستان آمد متوقع،  انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کمشنر افغان مہاجرین عباس خان کا کہنا ہے کہ چترال میں ارندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب ضرورت پڑنے پر کیمپ قائم ہوں گے، افغانستان سے 5 لاکھ سے7 لاکھ مہاجرین پاکستان آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان کمشنریٹ نے تین کراسنگ پوائنٹس کےقریب مہاجر کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرلی ہے جہاں طور خم بارڈرکے قریب ضلع خیبر، غلام خان بارڈرکے قریب شمالی وزیرستان میں کیمپ لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق  عباس خان نے کہا  کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    سکولوں کے بعد تمام یونیورسٹیز بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ