وفاقی آئینی عدالت میں کل عدالتی کام معطل ،اسلام آباد ہائیکورٹ بند رہے گی

Apr 21, 2026 | 23:02:PM
وفاقی آئینی عدالت میں کل عدالتی کام معطل ،اسلام آباد ہائیکورٹ بند رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری،احتشام کیانی)وفاقی آئینی عدالت میں کل عدالتی کام معطل رہے گا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ پھربند رہے گی،جس کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت میں کام معطل رہے گا،وفاقی آئینی عدالت کی کل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ،عدالتی عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کل بھی بند رہے گی،ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ریڈ زون کی بندش کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل جوڈیشل ورک نہیں ہو گا، کازلسٹ منسوخ، افسران و سٹاف کھر سے کام کریں، کوئی اسلام آباد سے بغیر اجازت نہیں جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: