کراچی؛سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے متعدد کارندے گرفتار
کیپشن: گرفتاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شایان علی)کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے متعدد کارندوں کو گرفتارکر لیاگیا۔
انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران نیٹ ورک کے اہم سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور حساس مواد برآمد ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ملزمان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق نیٹ ورک مختلف علاقوں میں سرگرم تھا اور روابط کے شواہد ملے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں جاری رہیں گی، مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی