سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں

Apr 21, 2026 | 16:03:PM
سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اہلِخانہ کے مطابق کامران ٹیسوری کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ رات 10 بجے عبداللہ شاہ غازی مزار کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربِ کائنات مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اہلِخانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی موجیں!حکومت کا تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیرِ شرجیل میمن نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کامران ٹیسوری کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت  کیا، ضیاءالحسن لنجار نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا،ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔آمین۔