سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار

Apr 21, 2026 | 15:36:PM
سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار دے دیا گیا اب سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لئے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرا لائسنس لازمی قرار دیا ہے صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مدمیں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی ادا کرنا پڑیگا ترامیم سے قبل 25 کلوواٹ سسٹم پر صارفین کو مفت لائسنس جاری ہوتا تھا۔

ذرائع کےمطابق صارفین کو 1 ہزار روپے فی کلوواٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی جبکہ ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پراجیکٹ پر کنکشن دیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سمندری طاقت میں زبردست اضافہ،دشمن کی نیندیں حرام