پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب میزائل فائرنگ پاک بحریہ کی سمندر میں درست نشانہ لگانے اورآپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ ہے، فضا سے سمندر پر فائر کئے گئے میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
#ISPR - ⚡️????????
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) April 21, 2026
Pakistan Navy has conducted successful live weapon firing of Taimoor Air-Launched Cruise Missile - an indigenously developed Anti-Ship Weapon System - in a powerful demonstration of precision strike capability and operational readiness.
The Air-Launched Cruise… https://t.co/AFuWwrN6IZ pic.twitter.com/ovAG3qcaBl
اس کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی سمندر میں اپنے اہداف کی طویل فاصلے پر نشاندہی کر کے تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے، کروز میزائل تیمور کو کامیابی سے چلانے کا مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے۔
پاک بحریہ قومی بحری مفادات اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے میزائل کی کامیاب فائرنگ سے مسلح افواج کی کثیرالجہتی مربوط دفاعی صلاحیتوں کو تقویت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں بدترین شکست کااعتراف
صدر آصف علی زر داری و وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس اہم سنگِ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔