پاکستان کا صرف جغرافیہ ہی نہیں، حال اور مستقبل بھی مشرق وسطیٰ سے وابستہ ہے: رضوان سعید شیخ

Apr 21, 2026 | 09:31:AM
پاکستان کا صرف جغرافیہ ہی نہیں، حال اور مستقبل بھی مشرق وسطیٰ سے وابستہ ہے: رضوان سعید شیخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا صرف جغرافیہ ہی نہیں بلکہ اس کا حال اور مستقبل بھی مشرقِ وسطیٰ سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی سالانہ پاک امریکا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کا محلِ وقوع غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، جو اسے علاقائی اور عالمی سیاست میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھا، سفیر کے مطابق علاقائی اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونے تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے:دفاعی ماہرین

رضوان سعید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں اور سہولت کاری کو اس کی کامیاب سفارتی تاریخ کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، جو عالمی سطح پر اس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہے۔