آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونے تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے:دفاعی ماہرین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سفارتی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا جب تک آبنائے ہرمز کی بندش ختم نہیں کرتا اس وقت تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور صدر یو این سکیورٹی کونسل منیر اکرم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی نسبت سیز فائر کا زیادہ امکان موجود ہے۔
ادھر ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی اور دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا امکان موجود ہے۔
سفارتی اور دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ امریکا جب تک آبنائے ہرمز کی بندش ختم نہیں کرتا اس وقت تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل داؤ پرلگ گیا