احسان اللّٰہ کی انجری پر آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے: محسن نقوی

Apr 21, 2024 | 16:52:PM
احسان اللّٰہ کی انجری پر آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کی انجری پر انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ احسان اللّٰہ کی انجری ہینڈل کرنے کے طریقہ کار کو آزاد میڈیکل بورڈ دیکھے گا, انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ 3 اراکین پر مشتمل ہے جو کہ احسان اللّٰہ کی انجری سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تجویز دے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی ڈاکٹر فاسٹ بولر کی انجری کا مکمل معائنہ کر چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ احسان اللّٰہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کا ڈیرہ اسماعیل خان  میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے   واقعے کی مذمت