تعاون کی یقین دہانی، امریکی رویئے میں خوشگوار تبدیلی آئی :وزیرخزانہ

Apr 21, 2024 | 13:11:PM
 تعاون کی یقین دہانی، امریکی رویئے میں خوشگوار تبدیلی آئی :وزیرخزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سے متعلق امریکی رویئے میں خوشگوار تبدیلی آئی، امریکا نے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، ہم چینی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی اچھی خبریں ملیں گی۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں سے بات چیت مثبت رہی، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے مزید اقدامات ضروری ہے،وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بتایا کہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی سمت بالکل واضح ہے، حالیہ دنوں میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔

 واشنگٹن میں دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزا رہیں،وزیر خزانہ نے بتایا کہ اصلاحات ک ذریعے ٹیکس نظام میں بہتری لائی جارہی ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے مزید اقدامات بھی کرنا ہوں گے، ریسورسز ہیں لیکن ان کو فزیبلٹیز میں تبدیل کرنا ہے، یعنی اگر آپ کسی چیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے بارے میں مکمل معلومات ہوں۔