سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے

Apr 21, 2024 | 11:29:AM
پاکستان کے سب سے سینئر سابق بیوروکریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں  انتقال کر گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے سب سے سینئر سابق بیوروکریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں  انتقال کر گئے۔

روئیداد خان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

روئیدادخان 28 ستمبر 1923ء کو مردان میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، انہوں نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ روئیداد خان نے چیف سیکریٹری سندھ و خیبر پختون خوا اور صدر و وزیراعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔روائیداد خان کی خود نوشت 1997ء میں شائع ہوئی تھی۔