ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ ، ترکیہ کے سرمایہ کار گروپ کے وفد لاہور ائرپورٹ کا دورہ

Apr 21, 2024 | 00:17:AM
ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ ، ترکیہ کے سرمایہ کار گروپ کے وفد لاہور ائرپورٹ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ  کا معاملہ ،ترکیہ کے سرمایہ کار گروپ کے وفد کی جانب سے لاہور ایرپورٹ کا دورہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم اور فوکل پرسن سمیر سعید  نے ترکیہ سرمایہ کاری وفد کو بریفنگ دی، ترکیہ کا سرمایہ کار گروپ کل کراچی ایرپورٹ کا دورہ کرے گا،ترکیہ سرمایہ کاروں نے اسلام آباد کراچی اور لاہور ائرپورٹس ٹھیکے پر لینے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ گروپ کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائرپورٹس کا دورہ کرایا جارہا،گروپ اسلام آباد ایرپورٹ کا پہلے ہی دورہ کرچکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : کیا ملالہ یوسفزئی ہالی ووڈمیں جلوہ گر ہونے والی ہیں؟