آسکرز میں شریک افراد کیمرے کے سامنے ماسک ہٹاسکیں گے

Apr 21, 2021 | 22:58:PM
 آسکرز میں شریک افراد کیمرے کے سامنے ماسک ہٹاسکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شرکاءکے کورونا ٹیسٹ کے لئے بروقت نتائج فراہم کرنے والی کورونا ٹیسٹ کٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آسکر ز 2021کا میلہ 25 اپریل کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ میں سجے گا۔کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے بہت ضوابط بنائے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق 25 اپریل کو براہ راست دکھائی جانے والی اس تقریب میں شرکاءجب کیمرے کے سامنے ہوں گے اس وقت انہیں ماسک نہیں لگانا ہوگا تاہم وہ افراد جن پر کیمرا نہیں ہوگا انہیں ماسک لگانا لازمی ہوگا جب کہ وقفے کے دوران بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
کورونا وائرس کے باعث یہ تقریب محدود کردی گئی ہے اور بڑی تعداد میں نامزد افراد اس میں ورچوئل شرکت کریں گے ،تقریب میں 170 افراد موجود ہوں گے۔آسکر کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاﺅکی تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی، شرکاءکے کورونا ٹیسٹ کے لئے بروقت نتائج فراہم کرنے والی کورونا ٹیسٹ کٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :طالبعلم کو تھپڑ مارنے والے استاد کیخلاف کارروائی ہو گی۔۔ قانون سازی کا فیصلہ