لاہور میں کمسن بچے کا ریپ کرنے اور راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک) لاہور میں کمسن بچے کا ریپ کرنے اور راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دونوں واقعات میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا
لاہور کے مضافاتی علاقہ نشتر کالونی کے علا قہ میں 9 سالہ بچے کو ریپ کرنے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او نشتر کا لو نی انسپکٹر میا ں تحسین انجم نے ملزم کو صدیق روڈ سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاون اسد علی نے بتایا کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا ملزم بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے گھر میں بچے سے بد فعلی کی اور فرار ہو گیا۔
اس شخص کا نام شہریار ہے۔ ملزم شہریار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالےکر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ماسکو پر یوکرینی ڈرونوں کی بارش
اسی دوران مضافاتی علاقہ ہربنس پورہ پمیں ولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کام پر جانے والی 18 سالہ لڑکی کو راستے میں ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن کیا اور ملزم عرفان کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے دروازے تین بڑی میڈیا آؤٹ لیٹس پر بند کر دیئے