گجرات ویڈیوز اسکینڈل، مرکزی ملزم گرفتار

Sep 20, 2023 | 19:03:PM
گجرات ویڈیوز اسکینڈل، مرکزی ملزم ضیغم بٹ گرفتار
کیپشن: ملزم ضیغم جٹ کی خبر سٹی 42 نے بریک کی تھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) گجرات میں تھانہ دولت نگر کے علاقے میں نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ضیغم جٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خواتین کی نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے بااثر ملزم ضیغم جٹ کی خبر 24 نیوز نے بریک کی تھی۔ ملزم ضیغم جٹ لڑکیوں کے ساتھ دوستی کرکے جسمانی تعلقات بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیے: عارف والا,ماموں نے کمسن بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی

پولیس کا کہنا ہے کہ ضیغم جٹ کو گرفتار کرنے کیلئے ڈی پی او گجرات نے اسپیشل فورس کی کمیٹی بنائی تھی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ تھانہ دولت نگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔