عارف والا,ماموں نے کمسن بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی   

Sep 20, 2023 | 18:57:PM
عارف والا,ماموں نے کمسن بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)عارف والا  میں ایک اور لرزہ خیر واردات، علاقہ عید گاہ میں  ماموں نے کمسن بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی۔

تفصیلات کے مطابق محلہ عیدگاہ میں ماموں نے کمسن بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی ،ارم بی بی اپنے ایک سالہ بیٹے مومن کے ہمراہ میکے آئی تھی

 پولیس ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق ماموں نے بھانجے کو واش روم میں لیجاکر گلے پر چھری پھیر کر اسے قتل کر دیا،سٹی پولیس نے ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹکٹ کیلئے ن لیگ میں شمولیت کے خواہشمندسیاسی رہنماؤں کیلئے بری خبر

 پولیس  کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا  اور ذہنی توازن درست نہیں،ملزم نے اپنے والد پر بھی حملہ کیا لیکن وہ بچ نکلا۔

پولیس نے مقتول بچے کی دادی بلقیس بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا،قتل کے افسوسناک واقعات کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے۔