ہالی ووڈ اداکار ہ اینجلینا جولی سیلاب متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچ گئیں

Sep 20, 2022 | 12:54:PM
اینجلینا جولی, دورۂ پاکستان, ارادہ, 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ سٹار اینجلینا جولی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کیلئے پاکستان پہنچ گئیں ،وہ اپنے دورے  کے دوران مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر ہالی ووڈ سٹار انجلینا جولی  پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئی ہیں ۔وہ کراچی ائیر پورٹ پہنچیں جہاں سے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے نکل گئیں ۔ان کا  سب سے پہلا قیام دادو میں  ہے۔ انجلینا جولی ہیلی کاپٹر کے ذریعے دادو پہنچیں جہاں سے  جوہی کے سیلاب زدہ  علاقوں میں کشتی پر سوار ہوکر  پانی میں گھرے گھروں تک گئیں ۔

اینجلینا پہلے بھی کئی دفعہ یواین(یونائٹڈ نیشنز) رفیوجی ایجنسی کی امبیسیڈر کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ آخری دفعہ انہوں نے 2010 میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جئزہ لینے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس سے پہلے اداکارہ نے پاکستان میں رہائش پزیر افغان مہاجرہین کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے تین دفعہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔