صدر مملکت کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد ،نیک تمناوں کا اظہار

Oct 20, 2025 | 00:37:AM
صدر مملکت کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد ،نیک تمناوں کا اظہار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار،

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے،یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں، آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں ایسا معاشرہ قائم رکھنا ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے عزت اور احترام کے ساتھ رہ سکیں،قائداعظمؒ نے ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہندو برادری پاکستان کے سماجی، ثقافتی اور معاشی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے،تعلیم، تجارت اور عوامی خدمت کے شعبوں میں ہندو برادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دیوالی ہمیں رواداری، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کو تازہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم آباد : انٹیلی جنس کارروائی, فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد گرفتار