قاسم آباد : انٹیلی جنس کارروائی, فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد گرفتار

Oct 19, 2025 | 20:44:PM
قاسم آباد : انٹیلی جنس کارروائی, فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسن خان )سی ٹی ڈی حیدرآباد نے قاسم آباد میں  انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے روپوش دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ  کی خطیر رقم برآمد ہوئی۔ اسکے علاوہ دہشت گردوں سے فتنہ الہندوستان  سے وابستگی کے اہم کاغذی ثبوت و رسید بکس بھی برآمد ہوئی۔ 

 سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملہ میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں نے ماہ اپریل 2025 میں لونی کوٹ جام شورو  کے مقام پر فائرنگ کی تھی۔

حکام نے کہا کہ دہشت گردوں سے حملہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی