محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی 

Oct 19, 2025 | 19:33:PM
 محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالےسے پیشگوئی کردی جس کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ 

آج رات موسم کی صورتحال سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ،دیر،کوہستان اور بالائی سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
  دوسری جانب آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  مٹھی ، تربت ،چھور 39 اورلسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :  ہری پور،باراتیوں کی کوسٹر کو حادثہ، 2  جاں بحق،40 افراد شدید ذخمی