ایشین یوتھ گیمز، پاکستان کبڈی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشین یوتھ گیمز میں پاکستانی کبڈی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا ہے، بحرین میں جاری ایونٹ کے راونڈ رابن کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے کبڈی کا یہ مقابلہ 57 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے جیتا ہے، کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان نے 26 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ دوسرے ہاف میں اس نے مزید 23 پوائنٹس لیے اور فتح حاصل کرلی۔
ایونٹ میں پاکستان کبڈی ٹیم کل ایران اور بھارت کی ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا ٹیلیفونک رابطہ